مظفرآباد - سری نگربس سروس جلد شروع ہونے کا امکان

Rate this item
(0 votes)

مظفرآباد - سری نگربس سروس جلد شروع ہونے کا امکانپاکستان اور ہندوستان کشمیرکی لائن اف کنٹرول کے علاقے میں سرحدی بس سروس شروع کرنے والے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان و ہندوستان نے سمجھوتہ کیا ہے کہ پیر سے کشمیر کی کنٹرول لائن کے علاقے میں دوبارہ بس سروس شروع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کو اسمگلنگ کی ایک بڑی واردات کی بناپر ایک پاکستانی ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سری نگر - مظفرآباد بس سروس بند کردی گئی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام تجارت کو معمول پر لانے کے حوالے سے کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی حکام نے اس ملک کے 48 ڈرائیوروں اور ان کی گاڑیوں کو اپنے قبضے لے رکھا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اس کے مقابل میں ہندوستان نے بھی پاکستان کے 27 ڈرائیوروں اور ان کی گاڑیوں کو روک رکھا ہے۔

Read 1316 times