رہبر معظم کاطلباء کی مستقل انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم کاطلباء کی مستقل انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام

۲۰۱۴/۰۲/۱۲ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےطلباء کی انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام میں جنگ کے میدان میں عمار گونہ بصیرت اور مالک اشتر جیسی استقامت کی ضرورت پر تاکید اور سافٹ جنگ کے جوان افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ تسلط پسند نظام کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اس سلسلے میں اللہ تعالی کے وعدوں پر مکمل طور پر یقین رکھیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا زبانی پیغام آج صبح (بروز) بدھ یونیورسٹیوں کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمدیان نے مستقل طلباء کی انجمنوں کی یونین کے عام اجلاس میں پیش کیا۔ پیغام حسب ذيل ہے:

میرا سلام میرے انقلابی جوانوں کو پیش کریں اور انقلاب اسلامی ، حضرت امام (رہ) کے اصولوں کی پاسداری اور ترویج کے سلسلے میں ان کی جہاد مانند کوششوں کا شکریہ ادا کریں اور ان کی توجہ چند نکات کی طرف مبذول کریں۔

1: علم و دانش کے حصول کے ساتھ ساتھ نفس کی تہذيب و تذکیہ ، اللہ تعالی کے ساتھ انس اور قرآن و اہلبیت (ع) کے معارف کے ساتھ گہرے لگاؤ کے سلسلے میں جوانی کے دور سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

2: آپ سافٹ جنگ کے جوان افسر ہیں اور سافٹ جنگ کے میدان میں عمار گونہ بصیرت اور مالک اشتر جیسی استقامت کی ضرورت ہے اور خود کو مکمل طور پر اس میدان کے لئے آمادہ کریں۔

3: تسلط پسند نظام کو اس کے تمام شعبوں اور زیر مجموعوں کے ساتھ پہچانیں اور ان کے اہداف و اسٹراٹیجک کے بارے میں تجزيہ و تحلیل پیش کریں اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں۔

4: تنظیمیں عبادت کا محل واقع ہوسکتی ہیں لیکن انھیں معبود میں نہیں بدلنا چاہیے، اور تنظیم کی صورت میں اپنے عقیدتی و معنوی اقدار و اصول کی حفاظت کرنی چاہیے اور تنظیم کےارکان کے درمیان ہمدلی اور ہمدردی پر تاکید کریں۔

5: آپ جوانوں کے سامنے مختلف قسم کے افق روشن ہیں اس ملک و انقلاب کا مستقبل آپ جوانوں کی علمی توانائيوں اور کاوشوں کی بدولت روشن اور تابناک رہےگا۔ آپ اپنی کوششوں میں اضافہ کریں اور سرافرازی و سربلندی کی چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے ایکدوسرے سے سبقت حاصل کریں۔

Read 1201 times