رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں پودا کاشت کیا

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کی مناسبت سے زمین میں ایک پودا کاشت کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد ملک کی سبز فضا کو توسیع اور فروغ دینے کے شعبہ میں سرگرم تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں تمام حکام اور عوام سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ سبز فضا کے مسئلہ پر خصوصی توجہ مبذول کریں، اور اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت سے ملک اور قوم کو محروم کرنے کی کسی کو اجازت نہ دیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےماحولیات کے مسئلہ کو بہت ہی اہم مسئلہ قراردیا اور ملک میں غبار اور چھوٹے ذرات کے وارد ہونے کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس مشکل کو برطرف کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر حکومت کے تمام شعبوں کو ہم آہنگی کے ساتھ تعاون اور اقدام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سبز فضا کی حفاظت کے سلسلے میں تمام شعبوں کے زیادہ سے زیادہ اہتمام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: " ہر ایرانی ایک درخت " کا نعرہ اچھا نعرہ ہے۔ اور سبز فضاؤں کو تخریب کرنے والے ہاتھوں کو روکنا چاہیے اور اس عظیم سرمایہ کو لوہے اور سمنٹ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور سؤ استفادہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اس موقع پر زراعت کے وزیر ، زراعت کے شعبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور تہران کے میئر بھی موجود تھے۔

Read 1188 times