صحابۂ رسول کی قبروں کی بے حرمتی کی ایران میں مذمت

Rate this item
(0 votes)

صحابۂ رسول کی قبروں کی بے حرمتی کی ایران میں مذمتاسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی علاقے میں اسلامی مرکز اور علماء اھل سنت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابیوں کے مقبروں کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبے گلستان کے اسلامی مرکز اور علماء اھل سنت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے مقبروں کی بےحرمتی کرنا دشمنان اسلام کی کمزوری کی علامت ہے اور عالمی اداروں کو اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ ان مقدس مقامات سے جڑی ہوئي ہے اور ہم عالمی اداروں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ آزاردی عقیدہ و مذہب کو یقینی بنائيں اور مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ صوبہ گلستان کے علماء اھل سنت نے اس بیان میں کہا ہےکہ دین مبین اسلام میں ہر فرد کے حقوق پر تاکيد کی گئ ہے خواہ وہ زندہ ہویا مرچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ جنازے اور مقبرے کی بے حرمتی کرنا اسلام میں مذموم ہے اور اسے جارحیت قراردیے کر اس کی مذمت کی گئي ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی عالمی سامراج اور صیہونیت کی سازش ہے اور اس طرح سے امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علماء اھل سنت نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائیں۔

Read 1059 times