صدر، قومی وحدت کی علامت ہونا چاہئے

Rate this item
(0 votes)

صدر، قومی وحدت کی علامت ہونا چاہئےلبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ ملک کا صدر حتمی طور پر قومی وحدت کی علامت ہونا چاہیے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "نواف موسوی" نے جنوبی لبنان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کا دھڑا، ایسے صدر کے انتخاب کے لئے اپنے وعدے کا پابند ہے کہ جو ملک کے عوام کے نصب العین کا محافظ ہو۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اسی طرح لبنان میں صدارتی انتخابات میں خلل پیدا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو روکنے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے، لبنان کی پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا آغاز رواں ہفتے بدھ سے ہورہا ہے۔ دوسری جانب لبنان کے ارکان پارلیمنٹ کے پاس 25 مئی 2014 تک موقع ہے کہ وہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Read 1273 times