وسطی افریقہ: مسلمانوں کے ملک بدر کیئے جانے کی شدید مخالفت

Rate this item
(0 votes)

وسطی افریقہ: مسلمانوں کے ملک بدر کیئے جانے کی شدید مخالفتوسطی افریقہ میں صحت اور فلاح و بہبود کے وزیر نے ملک کے دارالحکومت میں باقی ماندہ مسلمانوں کو وسطی افریقہ سے نکال باہر کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ مصر سے شائع ہونے والے اخبار "المصری الیوم" کی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقہ کے صحت و فلاح و بہبود کے وزیر نے پناہ گزینوں کی عالمی تنظیم کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ حکومت مسلمانوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی مخالف ہے۔ وسطی افریقہ کے دارالحکومت "بانگی" میں مسلمانوں کی سب سے بڑے آبادی والے علاقے سے مسلمانوں کا اخراج انتہاپسند عیسائیوں اور فرانسیسی فوج کے درمیان گذشتہ ہفتے ہونے والی جھڑپوں کے ساتھ ہی شروع ہوا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ وسطی افریقہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے بہانے اس علاقے میں فرانسیسی فوج کی موجودگی کے باوجود، مسلمان سب سے زیادہ تشدد کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

Read 1274 times