ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت

Rate this item
(0 votes)

ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں افغانستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس دل خراش سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج افغانستان کے صدر "حامد کرزئی" کے نام اپنے پیغام میں اس ہولناک واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی مادی و معنوی امداد کو اعلان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی" نے بھی اپنے ایک پیغام میں افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینٹ کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں اس دلخراش سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور افغانستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2500 سے زائد ہوگئی ہے۔حادثہ صوبہ بدخشاں کے گاوٴں میں پیش آیا جہاں مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں مکان منوں مٹی تلے دب گئے،ابتدا میں 350 افراد کے ہلاک اور ڈھائی ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب گورنر بدخشاں نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیاہے۔

Read 1381 times