پرامن ایٹمی انرجی ملت ایران کا حق۔ آیۃ اللہ صدیقی

Rate this item
(0 votes)

پرامن ایٹمی انرجی ملت ایران کا حق۔ آیۃ اللہ صدیقیتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ پرامن ایٹمی انرجی ملت ایران کا حق ہے۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے نئے دور کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ایٹمی انرجی ملت ایران کا قومی مسئلہ اور بڑی طاقتوں کے مقابل ڈیٹرینٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے اس دور کے ایٹمی مذاکرات کونہایت حساس قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں حتمی معاہدہ نہایت متوازن ہونا چاہیے اور ایسے موقع پر اس پر دستخط کئےجانے چاہیں جب ایران پر سے تمام پابندیاں ہٹادی گئي ہوں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایران کا کوئي بھی ایٹمی مرکز بند نہیں ہوگا کیونکہ ملت ایران نے ان کامیابیوں کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں ایٹمی تحقیقات کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اس شعبے کو مزید توسیع دیتے رہیں گے۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ کسی کویہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ مغرب کے ساتھ ایٹمی معاملے کا سودا کرے۔ انہوں نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے مطابق تمام ملکوں کو پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے اور کسی بھی ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں رہنے چاہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات نقل کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات کا مخالف نہیں ہے بلکہ سفارتی سرگرمیاں ضروری ہیں اور ذہین اور ٹھوس ارادے کے حامل افراد مذاکرات کرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ملک کی ریڈ لائينوں کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

Read 1169 times