ہندوستان میں مہنگائی، نئی حکومت کا اہم ترین چیلنج

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان میں مہنگائی، نئی حکومت کا اہم ترین چیلنجہندوستان کے اقتصادی مسائل کے ایک ماہر نے مہنگائی سےمقابلے کو ہندوستان کی نئی حکومت کا اہم ترین چیلنج قرار دیا ہے۔ غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روچیر شرما نے کہا ہے کہ گذشتہ دس برسوں میں ہندوستان میں برسر اقتدار کانگریس حکومت نے مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ کیا جو درحقیقت آزادی کے بعد ملک کی تاریخ میں مہنگائی کا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ وہ مہنگائی سے مقابلے کے لئے ہندوستان کے مرکزی بینک کی کوششوں کی حمایت کریں اور ان کا دوسرا اہم کام یہ ہونا چاہیئے کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائیں کہ جن پر گذشتہ چند برسوں ميں کنٹرول پانا مشکل ہوگيا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا ہے اور عوام اس سلسلے میں نئي حکومت سے ٹھوس اقدامات کے خواہاں ہيں۔

Read 1363 times