امریکی مسلمان شاعر: دنیا میں بہت سارے لوگ حضرت محمد(ص) سے محبت کرتے ہیں

Rate this item
(0 votes)

امریکی مسلمان شاعر: دنیا میں بہت سارے لوگ حضرت محمد(ص) سے محبت کرتے ہیںامریکہ کے ایک مسلمان شاعر نے تہران میں منعقد ہوئے پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول میں اپنے اشعار پڑھنے کے بعد کہا: مجھے اس بات پر فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں آج پیغمبر اکرم(ص) کی بعثت کے مبارک ایام میں ایران میں ہوں اور ایرانیوں کے مجمع سے خطاب کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا: میڈیا جھوٹ کو حقیقت اور حقیقت کو چھوٹ بنا کر پیش کر سکتا ہے لیکن آپ لوگ یہ جان لیں کہ دنیا کے مختلف ممالک منجملہ امریکہ میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو پیغمبر اسلام سے محبت کرتے ہیں۔

اس امریکی شاعر نے کہا: امریکہ میں غیر مسلمانوں کے درمیان بھی بہت سارے ایسے افراد موجود ہیں جو حضرت محمد(ص) سے عشق رکھتے ہیں اگر چہ میڈیا مغرب کو کسی اور رخ سے نمایاں کرتا ہے۔

Read 1448 times