سپاہ پاسداران کی تشکیل، امام خمینی کی دوراندیشی کا نتیجہ

Rate this item
(0 votes)

سپاہ پاسداران کی تشکیل، امام خمینی کی دوراندیشی کا نتیجہاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے تیسری شعبان نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے بیان جاری کرکے کہا ہےکہ سپاہ پاسداران کی تشکیل حضرت امام خمینی قدس سرہ کی دوراندیشی کا نتیجہ ہے۔ تیسری شعبان کو ایران میں روز پاسدار منایا جاتا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ سپاہ پاسداران نے انقلاب عاشورا سے سبق لیتے اور تاریخی حقائق سے عبرت حاصل کرتے نیز ملک اور اسلامی انقلاب کے تقاضوں کو صحیح طرح سے درک کرتے ہوئے ہرمیدان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح افواج رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرکے اور ملت ایران کی حمایت سے ملک کی ڈیٹیرینٹ طاقت اور دفاعی توانائيوں کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہیں اور اپنی قانونی اور انقلابی ذمہ داریوں سے ذرہ برابر غفلت نہیں کریں گي۔

Read 1295 times