حماس، اسرائیل کی تباہی کی خواہشمند

Rate this item
(0 votes)

حماس، اسرائیل کی تباہی کی خواہشمند

غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر فلسطین کی وفاقی حکومت کو تسلیم کرنے کی سخت مخالفت کی ہے ۔

فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی کہ حماس ایسی تحریک ہے جو اسرائیل کی تباہی کی خواہشمند ہے لہذا عالمی برادری کو ایسی کسی بھی حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہئیے جس میں حماس شامل ہو۔

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کی وفاقی قومی حکومت کو تسلیم کرلیا گیا تو استقامت و مقاومت کی تحریک مضبوط ہوگی اور ساز باز کے مذاکرات کا سلسلہ کمزور ہوجائے گا ۔

واضح ہو کہ حماس اور فتح کی صلح پر اسرائیل کی غاصب حکومت سخت برہم ہے اور اس صلح کے بعد اس نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ سے مذاکرات کے سلسلے کو معطل کردیا ہے ۔

Read 1411 times