حزب اللہ لبنان کی امن و استحکام پر تاکید

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ لبنان کی امن و استحکام پر تاکیدحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں امن واستحکام اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے پرتاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے جمعہ کو بیروت میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ مصطفی قصیرعاملی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ ملت لبنان امن واستحکام اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر اصرار کرتی ہے اور اس کی پابند ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی گروہوں کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنانیوں کو لبنان کے مسائل کے حل کے لئے بعض بیرونی فریقوں کے معاہدے کا انتظار نہيں کرنا چاہئے۔

سید حسن نصراللہ نے لبنان میں چیلنجوں اور سیاسی اختلافات کے حل پرتاکیدکرتے ہوۓ کہا کہ قبائلی اختلافات کو ترک کرنا ہی لبنان میں امن وثبات کی بحالی کاواحد راستہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شام کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں موجود ہے تاکہ علاقے کےخلاف کی گئی سازش کا مقابلہ کرے اور اسے ناکام بنائے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ دشمنوں کے مقابلے میں سرحدوں پر بھی ڈٹی ہوئی ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے شام میں شاندار انتخابات کے انعقاد کو شامی حکومت اور قوم کے لئے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ شام کے خلاف مغرب کی دھمکیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے اپنے بیانات میں اللہ کی راہ میں شیخ مصطفی القصیر کے جہاد اور قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ مصطفی القصیر جیسےافراد کو نسلوں اور اولادوں کے لئے نمونہ عمل بناناچاہئے جس طرح ہم اپنے رہنماؤں اور شہیدکمانڈروں کو نمونہ عمل بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ مصطفی القصیرگذشتہ ہفتے طویل علالت کے بعد دارفانی سے رخصت ہوگئے۔

Read 1202 times