عراق پر امریکی حملہ، ہیلری کلنٹن پشیمان

Rate this item
(0 votes)

عراق پر امریکی حملہ، ہیلری کلنٹن پشیمانامریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ممکنہ صدارتی امید وار ھیلری کلنٹن نے اپنی ایک کتاب کہ جو حال ہی میں شائع ہونے والی ہے میں واضح الفاظ میں عراق پر امریکی فوج کے حملے اور اس ملک پر قبضے کے حوالے سے پشیمانی کا اظہار کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ھیلری کلنٹن کہ جنہوں نے امریکی سینٹ میں 2002 میں عراق پر حملے کے حق میں ووٹ دیا تھا، اپنی کتاب دشوار فیصلے میں عراق پر فوجی قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہےکہ اس وقت اکثر امریکی سینیٹرز بھی ان کی مانند، یہ خیال کرتے ہیں کہ کاش 2002 میں عراق پر امریکی فوجی حملے کے حق میں ووٹ نہ ڈالتے۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ عراق کی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو لکھے جانے والے ہر خط میں مجھے بہت زیادہ احساس شرمندگی اور افسوس ہوا ہے۔ ہرچند کہ ھیلری کلنٹن نے ماضی میں بارہا عراق پر فوجی حملے کی تائید و تصدیق اور اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا، لیکن یہ پہلی بار ہےکہ انہوں نے واضح الفاظ میں عراق پر حملے پر پشیمانی ظاہر کی ہے۔

Read 1431 times