سیلاب کے باعث افغانستان میں ہوئی ہلاکتوں میں اضافہ

Rate this item
(1 Vote)

سیلاب کے باعث افغانستان میں ہوئی ہلاکتوں میں اضافہ

شمالی افغانستان میں آنے والے سیلاب سے 74 افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں سیلاب سے 74 افراد مارے گئے ہیں۔ بغلان کے گورنر سلطان محمد عبادی نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئي ہے اور یہ کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں اور متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ بغلان کے پولیس ترجمان جاوید بشارت نے کہا کہ لوگوں کی ساری چیزیں تباہ ہوگئي ہیں اور ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس پینے کے لئے پانی بھی نہیں ہے۔بغلان کے پولیس ترجمان نے کہا کہ لوگوں کو فوری طور پر پانی، ‏غذائی اشیا، خیموں اور کمبلوں کی ضرورت ہے۔

Read 1307 times