عراق کے حالات کا بہانہ، امریکی بحری بیڑا خلیج فارس روانہ

Rate this item
(0 votes)

عراق کے حالات کا بہانہ، امریکی بحری بیڑا خلیج فارس روانہامريکا نے عراق کے حالات کا بہانہ بنا کر اپنا جنگي بحري بيڑا خليج فارس ميں بھيج ديا ہے - امريکي وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کيا ہے کہ تين جنگي بحري جہازوں پر مشتمل جنگي بحري بيڑا خليج فارس ميں بھيج ديا گيا ہے – پنٹاگون کے مطابق يہ جنگي بحري بيڑا اس لئے خليج فارس ميں بھيجا گيا ہے کہ اگر امريکي صدر باراک اوباما عراق ميں القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوائي حملے کا فيصلہ کريں تو اس پر فوري طور پر عمل کيا جاسکے – اس رپورٹ کے مطابق يوايس ايس جارج ايچ ڈبلو بش نامي جنگي بحري بيڑے ميں شامل جنگي بحري جہاز، درجنوں بمبار لڑاکا طياروں کے حامل ہيں – يہ جنگي جہاز اسي طرح ٹام ہاک اور گائيڈڈ ميزائلوں سے بھي ليس ہيں - بتاياگيا ہے کہ عراق ميں موجود امريکيوں، عراقي شہريوں اور امريکي مفادات کے تحفظ کے لئے فوجي مداخلت کا فيصلہ ہونے کي صورت ميں اس بحري بيڑے سے امريکي کمانڈر انچيف کو اضافي سہولتيں دستياب ہوں گي ۔ ياد رہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے جمعے کے دن ايک بيان ميں کہا تھا کہ ہم دوبارہ عراق ميں اپنے فوجي نہيں بھيجيں گے ليکن ميں نے اپني نيشنل سيکورٹي ٹيم سے کہا ہے کہ عراق کي سيکورٹي فورس کي مدد کے لئے ديگر متبادل راستوں پر غور اور ان پر عمل کي تياري کريں –

Read 1458 times