ہند و پاک اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش

Rate this item
(0 votes)

ہند و پاک اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششخارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد، نئی دہلی کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کو، پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے عہدیدار عنقریب مسئلہ کشمیر سے متعلق مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرکے دونوں ملکوں کے آئندہ تعلقات کے بارے میں نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان، دہشتگردي کے خلاف مہم اور علاقے میں کشیدگی کی روک تھام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حکام نے حال ہی میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے کے عزائم کا اعلان کیا ہے۔

Read 1453 times