برطانیہ میں اسلاموفوبیا عروج پر

Rate this item
(0 votes)

برطانیہ میں اسلاموفوبیا عروج پربرطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیسائید یونیورسٹی (Teesside University )کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق فروری سے مئی تک کے مہینوں کے دوران روزانہ اوسطا مسلمانوں پر دو حملے کۓ گۓ جن میں سے سات سو سینتیس کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب دو ہزار تیرہ میں اسی مدت کے دوران مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی نسبت رواں برس فروری سے مئی تک مہینوں میں مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کو تفتیش کے سلسلے میں برطانیہ کی پولیس پر اعتماد نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ حملوں کےمتعلق پولیس کے ہاں رپورٹ ہی درج نہیں کراتے ہیں۔

Read 1296 times