تل ابیب کے ایٹمی پاور پلانٹ پر راکٹ حملے

Rate this item
(0 votes)

تل ابیب کے ایٹمی پاور پلانٹ پر راکٹ حملےتحریک جھاد اسلامی فلسطین نے تل ابیت کے ایٹمی پاور پلانٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فلسطین الیوم نامی اخبار کے مطابق تحریک جھاد اسلامی کے قدس بریگیڈ نے جمعہ کی رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کے علاقے تسوراک میں واقع ایٹمی پاور پلانٹ پر راکٹ حملہ کیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے بیت حانون کے علاقے خیابان نعیم میں گھات لگا کر صہیونی فوج کے چند اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک فوجی گاڑی کو بھی آر پی جی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک اور صہیونی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے جبکہ 11 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ اس طرح غاصب صہیونی حکومت کے ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔

Read 1489 times