فلسطینی خالی ہاتھ اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں

Rate this item
(0 votes)

فلسطینی خالی ہاتھ اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیںاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے غزہ کے محاصرے اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کی امداد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ منصور حقیقت پور نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ فلسطین کے عوام خالی ہاتھ اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور ملت ایران، فلسطینی قوم کی مادی و معنوی مدد کے لئے تیار ہے اور اگر مصر غزہ کے باڈر پر رفح کی گذر گاہ کو کھول دے تو ایران، فلسطینیوں کو بھر پور امدار فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللہیان" نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کے لئے غذائی اشیاء اور دواؤں پر مشتمل امدادی سامان غزہ بھیجے جانے کا پرمٹ جاری کرنے کی مصری حکام سے درخواست کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ستاون افراد پر مشتمل فلسطینیوں کا پہلا گروپ، جس میں شدید زخمی عورتیں اور بچے شامل ہیں مصر میں ایران کی امدادی پرواز اور علاج کے لئے فوری طورپر تہران منتقل کئے جانے کا منتظر ہے۔

Read 1380 times