غزہ میں 60 مساجد شہید ہو گئیں

Rate this item
(0 votes)

غزہ میں 60 مساجد شہید ہو گئیںصیہونی فوج نے غزہ پٹی پر حملے کے دوران ساٹھ مساجد کو شہید کردیا ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت اوقاف اور دینی امور نے جمعے کے دن ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر حالیہ حملوں کے دوران ساٹھ مساجد کو مکمل طور پر جبکہ ایک سو پچاس مساجد کو جزوی طور پر منہدم کردیا ہے۔ فلسطین کی وزارت اوقاف اور دینی امور نے صیہونی حکومت پر ان مساجد کو جان بوجھ کر شہید کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائيلی فوج نے غزہ میں گیارہ مقبروں ، زکوۃ کمیٹیوں کی تین عمارتوں اور لڑکوں کے ایک دینی مدرسے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ادھر فلسطین کی وزارت زراعت نے بھی کل ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہےکہ فلسطین کی زرعی زمینوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں چار سو ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Read 2914 times