بنگلہ دیش میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ

Rate this item
(0 votes)
بنگلہ دیش میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ

غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں بنگلہ دیش کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دالحکومت ڈھاکہ میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں اس ملک کے عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت اور غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی مسلمان، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور دس ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں، بچّے اور سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔

 

 

 

Read 1412 times