غزہ پٹی کے محاصرے کے خاتمے پر تاکید

Rate this item
(1 Vote)
غزہ پٹی کے محاصرے کے خاتمے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطینیوں تک انسان دوستی پر مبنی امداد بھیجے جانے کے لۓ عالمی برادری خصوصا انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کی جانب سے صیہونی حکومت پردباؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کے دن فلسطینی استقامت کے خلاف صیہونیوں کے پروپیگنڈے اور فلسطینیوں کی جانب سے پیش کۓ جانے والی شرائط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت نے جو شرائط پیش کی ہیں وہ غزہ میں فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے حصول پر مبنی ہیں اور صیہونی حکومت کم ترین شرائط کو تسلیم کرنے اور غزہ کے عوام تک انسانی دوستی پر مبنی امداد پہنچائےجانے کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر اصرار کر رہی ہے۔  مرضیہ افخم نے غزہ پٹی کے محاصرے کے مکمل خاتمے کے لۓ عالمی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

 

Read 1310 times