جنگ بندی کے مذاکرات بے نتیجہ

Rate this item
(0 votes)
جنگ بندی کے مذاکرات بے نتیجہ

مصر میں اسرائیلی وفد کے ساتھ مذاکرات کرنے والی فلسطینی ٹیم کے سربراہ عزام الاحمد نے کہا ہے کہ غزہ  پٹی میں پائیدار جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ ابھی تک کوئي سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عزام الاحمد نے پیر کے دن مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کۓ جانے کی وجہ سے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔ عزام الاحمد نے مزید کہاکہ منگل کے دن واضح ہوجائے گا کہ آیا فلسطینی اور اسرائیلی غزہ پٹی میں دائمی جنگ بندی کے سلسلے میں کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں یا نہیں۔

Read 1246 times