غزہ پر صہیونی جارحیت، دسیوں شہید

Rate this item
(0 votes)
غزہ پر صہیونی جارحیت، دسیوں شہید

 غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ قدس کی غاصب حکومت نے غزہ کے کئي شہروں پر بمباری کی ہےجس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک دوہزار ایک سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد زحمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک رہائشی مکان پر صیہونی جنگی طیاروں کی آج صبح کی بمباری میں ایک عورت سمیت تین فلسطینی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ زیتون کے علاقے میں انجام پایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے الصبرہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں ایک مسجد کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں اس مسجد کو خاصا نقصان پہنچا۔فلسطین کی وزارت اوقاف کے اعلان کے مطابق گذشتہ آٹھ اگست نے صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں ابتک سو کے لگ بھگ مساجد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں دو ہزار پچانوے شہید اور دس ہزار پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

 

Read 1583 times