حزب اللہ، لبنان کی فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے

Rate this item
(0 votes)
حزب اللہ، لبنان کی فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے دہشتگرد تکفیری گروہوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ملک کی فوج کی بھرپور حمایت پر تاکید کی ہے۔

لبنان کی السفیر نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور لبنان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے لئے لبنان کی فوج کے لئے ایران کی لاجسٹک مدد اور دیگر ملکی اور علاقائی رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر کہا کہ حزب اللہ دہشتگرد تکفیری گروہوں کے خلاف مہم کے لئے لبنان کی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ملک میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہے۔ سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی جانب سے لبنان کی فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فوج، لبنان کی سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے، ناقابل انکار کردار کی حامل ہے۔

Read 1374 times