سید حسن نصر اللہ سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)
سید حسن نصر اللہ سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات

رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اپنے دورۂ لبنان میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقے کے مختلف اہم مسائل خاصطور سے لبنان اور شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس سے قبل روس کے نائب وزیرخارجہ اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اپنے دورۂ بیروت میں لبنان کے وزیراعظم تماّم سلام، پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری، وزیرخارجہ جبران باسیل، سابق صدر میشل سلیمان،فوجی کمانڈر جنرل جان قہوجی اور لبنان کی نیشنل فریڈم پارٹی کے سربراہ میشل عون سمیت مختلف دیگر حکام و اہم شخصیات سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اسی طرح لبنان روس سفارتی تعلقات کی برقراری کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔

 

 

Read 1429 times