پابندیوں کے باوجود ایران کی قابل ذکر ترقی

Rate this item
(0 votes)
پابندیوں کے باوجود ایران کی قابل ذکر ترقی

 پاکستان کے معروف تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی فوجی مشقوں سے اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ تہران کے خلاف یورپ و امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران نے تمام شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ انھوں نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک، اپنی فوجی طاقت اور اپنے جدید قسم کے ہتھیار آزمانے کیلئے فوجی مشقیں کرتا ہے اور ایران کی بحریہ کے سربراہ نے محمد رسول اللہ ۖ نامی فوجی مشقوں کے موقع پر کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں، نہ صرف کسی بھی ملک کےخلاف نہیں بلکہ علاقے سے باہر ملکوں کیلئے امن و دوستی کے پیغام کی بھی حامل ہیں۔ پروفیسر شمیمم اختر نے کہا کہ ایران نے اپنے قول و فعل اور طاقت و کردار سے ثابت کردیا کہ وہ، ایک اہم اور طاقتور ملک ہے اور اسے دھونس دھمکی سے کبھی مرعوب نہیں کیا جاسکتا اور یہی وجہ ہے کہ ایران سے مذاکرات بھی کئے گئے ہیں۔

Read 1330 times