صیہونی فوجیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

Rate this item
(0 votes)
صیہونی فوجیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

 صیہونی فوجیوں نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔  فلسطینی ذرائع نے اعلان کیاہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے دن جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی ۔ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئي رپورٹ  موصول نہیں ہوئي ہے۔ واضح رہےکہ صیہونی فوجی غزہ پٹی میں پچاس روزہ جنگ کے بعد فلسطینی استقامت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بارہا اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی ماہی گیروں اور فلسطین کی زرعی زمینوں کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Read 1440 times