رہبر معظم سے فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے ملاقات کی

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم سے فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے ملاقات کی

۲۰۱۵/۰۱/۲۶ -  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےعوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری جناب احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پختہ عزم ،  استقامت و پائداری  کے ساتھ فلسطین کی مکمل ازادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور جوان یقینی طور پر فلسطین  کی فتح کو مشاہدہ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں جناب احمد جبرائیل کی خدمات اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آج فلسطینی معاملے کا ایک اہم ستون اور اہم رکن آپ ہیں اور امید ہے کہ آپ اسی جذبے کے ساتھ  فلسطین کی نہائی کامیابی تک  تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔

اس ملاقات میں فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی نے ایران کو علاقہ کے ایک مؤثر ملک میں تبدیل کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ ترقیات جنابعالی کی حکمت اور درایت کے سائے میں انجام پذیرہوئی ہیں۔

احمد جبرائیل نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پائدار اور اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

Read 1462 times