عراقی وزیر اعظم کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)
عراقی وزیر اعظم کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

عراقی وزیر اعظم نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی ہے-

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے روز نجف اشرف پہنچ کر بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی اور دہشتگردی نیز داعش کے زیر قبضہ بعض علاقوں کو آزاد کرانے کی کاروائی کے بارے میں گفتگو کی- حیدر العبادی نے نجف اشرف پہنچتے ہی پہلے آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی اور پھر نجف اشرف کے گورنر سمیت دوسرے صوبائی حکام سے ملاقات کریں گے- عراقی وزیر اعظم علامہ بحرالعلوم کی مجلس ترحیم میں شرکت کے لئے نجف اشرف گئے ہیں-مجاہد اور مفکر عالم دین علامہ سید محمد بحرالعلوم نجف اشرف شہر میں کئی روز کوما کی حالت میں رہنے کے بعد منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے- علامہ بحرالعلوم کا شمار ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کے مخالفین میں ہوتا تھا کہ جس کی بنا پر انیس سو انہتر میں ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی- صدام حکومت کے خاتمے کے بعد انھیں دو ہزار تین میں عبوری حکومت کی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا اور انھیں امریکی قبضے کے خاتمے کے بعد عراق کے پہلے عبوری صدر کا خطاب دیا گیا- وہ اکتیس جولائی سے دو ہزار تین سے دو ہزار چار تک دوبار عراق کی عبوری کونسل کے سربراہ رہے-

 

 

Read 1358 times