گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے پابند ہیں: پاکستان

Rate this item
(0 votes)
گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے پابند ہیں: پاکستان

پاکستان کے وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد بدستور ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر عملدرآمد میں پرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگرچہ بعض مسائل اس بات کا سبب بنے ہیں کہ پاکستان نے ایران- پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے سلسلے میں اپنے وعدے پر بروقت عمل نہیں کیا ہے تاہم اسلام آباد اس پر عملدرآمد کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ جام کمال خان نے بدھ کے روز ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پر گذشتہ حکومت کے دور میں دستخط کئے گئے تاہم موجودہ حکومت اس پر عملدرآمد کا خود کو پابند سمجھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی سطح پر بعض ایسے مسائل پیدا ہوئے کہ جن کے باعث ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے پڑولیم جام کمال خان نے چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے چینی کمپنی کے ساتھ گوادر بندرگاہ سے نوابشاہ تک گیس پائپ لائن بچھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور یہ گیس پائپ لائن ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا ایک حصہ ہو گی۔-

 

Read 1493 times