رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت جوانوں کی تقریب سے خطاب

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت جوانوں کی تقریب سے خطاب

۲۰۱۵/۰۵/۲۰ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں یوم پاسدار کی آمد اور اسی طرح سوم خرداد میں بیت المقدس کارروائيوں کی سالگرہ اور خرم شہر کی فتح کی مناسبت سے   امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی میدان میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے گمنام  شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور دفاع مقدس کے شہیدوں کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود فوجی دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچيف کو سلامی پیش کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گراؤنڈ میں موجود جانبازوں کے ساتھ بھی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی نظریہ اور جاہلیت پر مبنی نظریہ کو آج کی دنیا میں دو اصلی نظریات قراردیا اور ان دونوں نظریات میں قرب و آشتی کو ناممکن قراردیا اور دشمن کی طرف سے ایٹمی مذاکرات میں جدید اورحد سے زیادہ مطالبات ، فوجی مراکز کے معائنہ اور ایرانی دانشوروں کے ساتھ گفتگو جیسے مطالبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس قسم کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی حکام اور ایرانی قوم ، دشمن کی منہ زوری اور حد سے تجاوز کرنے جیسے مطالبات کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوں گے۔

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے اسی طرح ایرانی قوم کے دشمنوں اور خلیج فارس کے بعض حکام کی جانب سے ایران کی سرحدوں کے قریب نیابتی جنگ شروع کرنے کی مذموم کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر کسی قسم کی شیطانی حرکت کی گئی تو اسلامی جمہوریہ ایران کا رد عمل بڑا سخت اور شدید ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس تقریب میں تمام مسائل میں گہرائی ، خلاقیت، ایجادات اور نوآوری کے سلسلے میں  تاکید کی اور امام حسین (ع) یونیورسٹی کی آج کی اس تقریب میں ان خصوصیات کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام مسائل اور امور میں سطحی کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو شجرہ طیبہ قراردیا اورسپاہ کے  فکری و عملی بلوغ، پیشرفت ، صلاحیتوں اور توانائیوں کو قابل قبول مرحلے پر قراردیتے ہوئے فرمایا: حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی سپاہ کی آگے کی سمت حرکت، پیشرفت اور تکامل کے شاندار مظاہر میں ایک مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس یونیورسٹی کی پشت پر دفاع مقدس کی اہم کارروائيوں ، مجاہدت اور سپاہ کے ممتاز اورنمایاں افراد کے ایثار و فداکاری کو قراردیا اور اس یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانون کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آج عظيم اسلامی انقلاب کا پرچم آپ کے ہاتھوں میں پہنچ گیا ہے جو اسلامی نظریہ پر استوار ہے اور گذشتہ مجاہدوں اور سپاہیوں کی طرح اسے پوری قوت اور قدرت کے ساتھ تھام کر آگے کی سمت گامزن رہیں۔

 

Read 1365 times