تہران کا خطبہ نماز جمعہ

Rate this item
(0 votes)
تہران کا خطبہ نماز جمعہ

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی-

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی- تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے ایٹمی مسئلے کے حل کے بہانے ایران کے فوجی اور سیکورٹی مراکز تک مغربی ملکوں کی دسترسی کو ناممکن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے منافی قرار دیا- حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات اور ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی وہ جب چاہیں آزادانہ طور پر ان مقامات کا معائنہ کریں- انھوں نے کہا کہ یہ کام خلاف قانون ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اسے ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس امر پر تاکیدکرتے ہوئے کہ ایران، مغرب کے سارے مطالبات تسلیم نہیں کرسکتا، کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خطوط کا تعیّن، رہبر انقلاب اسلامی کرتے ہیں اور جو مسئلہ رہبر انقلاب کے نظریے کے خلاف ہوگا، اسے قبول نہیں کیا جائےگا۔ حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی، ایرانی قوم کا عظیم سرمایہ اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا باعث ہے- انہوں نے ایران کے ایٹمی حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار، کہ جنہیں رہبر انقلاب اسلامی اور قوم کی حمایت حاصل ہے، قوت و اقتدار کے ساتھ ایران کی عزت و عظمت کے لئے کوشاں ہیں- حجۃ الاسلام صدیقی نے عہد شکنی میں امریکیوں کے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتے کے باوجود ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا،مذاکرات کے عمل میں ان کے فریبی افکار و عمل کو ثابت کرتا ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اسی طرح عراق،لیبیا اور یمن جیسے ملکوں میں امن و امان درھم برھم کرنے کو امریکہ کا ایک اہم ہدف قرار دیا اور کہا کہ مغرب، مختلف بہانوں اور ہٹ دھرمی سے علاقے کی قوموں کے مفادات پر قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

Read 1488 times