ایٹمی معاہدہ ملت ایران کی استقامت کا نتیجہ ہے

Rate this item
(0 votes)
ایٹمی معاہدہ ملت ایران کی استقامت کا نتیجہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ، ملت ایران کی استقامت کا نتیجہ ہے اور ملت ایران نے مغرب کے تمام تر دباؤ کے باوجود اسے تسلیم ہونے پر مجبور کر دیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز مسلط کردہ جنگ کے اسیروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کیا- اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے بارہا پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ایران کی کوششوں نیز یورینیم کی افزودگی کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ ملک جو ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل ہے وہ یورینیم کی افزودگی کر سکتا ہے۔ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے سے، مسلط کردہ جنگ کے زمانے تک سخت ترین حالات کا مقابلہ کرکے انہیں مواقع میں تبدیل کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ اور علاقے کے عرب ملکوں کے دعو‏ؤں کو جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد کی بنیاد ہی جھوٹ ہے اور یہ اتحاد، داعش کے خلاف لڑنا نہیں چاہتا بلکہ اس گروہ کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے جنگ عراق اور امریکہ کی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق پر امریکہ کے قبضے اور اسکے نتیجے میں عراقی عوام کے سامنے آںے والے مسائل کے باوجود عراقی قوم نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور اسی استقامت و صبر کے نتیجے میں انہیں امریکیوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنے میں کامیابی ملی۔

Read 1464 times