ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بارہ سال تک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا: سید احمد خاتمی

Rate this item
(0 votes)
ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بارہ سال تک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا: سید احمد خاتمی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف جعلی کیس کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بارہ سال تک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اپنے خطبوں میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف پی ایم ڈی ختم کر کے ایران پر احسان نہیں کیا گیا ہے بلکہ اپنے بارہ سال کے جھوٹ کا اعتراف کیا گیا ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحت مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ ہوشیار ی کے ساتھ اس بات پر نظر رکھیں کہ مقابل فریق پوری طرح مشترکہ ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔

انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف جعلی کیس کا خاتمہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رہنمائیوں اور ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری کا نتیجہ ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے نائیجیریا کی حکومت اور فوج کو اس شرمناک اقدام کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے نائیجیریا کی حکومت سے اس قتل عام کے ذمہ داروں کو جلد از جلد ‎سزا دینے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read 1417 times