شیعہ اور سنی بھائی بھائی : شیخ الازھر

Rate this item
(0 votes)
شیعہ اور سنی بھائی بھائی : شیخ الازھر

رپورٹ کے مطابق شیخ الازھر شیخ احمد طیب نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد اور قربت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے ہم کسی ایک نظریئے کو قبول کرلیں کیونکہ اختلاف ایک فطری بات ہے اور اسلام نے اسے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ کسی بھی مسلمان کو قتل کرنا چاہے شیعہ ہو یا سنی ، حرام ہے۔ انہوں نےتکفیریت کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کعبے کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے والے کسی بھی شخص کی تکفیر جائز نہیں ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے حقیقی راستے پر لوٹ آئیں جو برداشت و رواداری کا مذہب ہے اور انتہاپسندی سے پرہیز کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے شیعہ اور سنی علمائے کرام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الازھر اور شیعہ علما کے درمیان ملاقاتوں اور رابطے کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے۔

Read 1385 times