خطیب نماز جمعہ تہران نے ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا

Rate this item
(0 votes)
خطیب نماز جمعہ تہران نے ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا

رپورٹ کے مطابق تہران کے مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں کی تکمیل میں سنجیدہ نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے ایران کی وزارت خارجہ پر زور دیا کہ وہ مغربی ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایرانی عوام کے حقوق کی بالادستی کے لئے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں اور امریکہ کے شور شرابے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے انبار لگانے والے ممالک، ایران کے دفاعی منصوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے فراہم کردہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس سعودی فوجی، یمن میں بے گناہ عورتوں اور بچوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ہر قسم کی دھمکیوں اور پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

Read 1628 times