حزب اللہ کے اہم شہید کمانڈر کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)
حزب اللہ کے اہم شہید کمانڈر کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید سید مصطفیٰ بدر الدین کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں شہید بدر الدین کی شجاعت و بہادری کو سراہتے ہوئے فرمایا:
’’میں نے اس شہید کی پائیدار اور آہنی شخصیت کے بارے میں کافی سنا تھا۔ میں خداوند متعال سے ان کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا مانگتا ہوں۔ 
آپ کا گھرانہ شہداء کا گھرانہ ہے۔ نہ صرف شہید بدر الدین بلکہ شہید عماد مغنیہ اور ان کے بیٹے اور دوسرے شہید۔ آپ کا گھرانہ شہادت کا گھرانہ ہے۔
لبنان حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کے مبارک وجود سے ایک آئیڈئل سرزمین میں بدل چکا ہے۔ یقینا بہت کم ایسی جگہ نظر آتی ہے جہاں اتنے مومن اور مخلص افراد موجود ہوں۔ اس کے باوجود کہ لبنان جغرافیائی اعتبار سے ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن معنوی اعتبار سے پورے علاقے پر چھایا ہوا ہے یہ آپ شہداء کے خون کی برکتوں سے ہے۔ ان شہیدوں کے خون میں بہت تاثیر پائی جاتی ہے۔‘‘
 

 

 

Read 1337 times