فلسطینیوں کے قومی اتحاد پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
فلسطینیوں کے قومی اتحاد پر تاکید

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کے قومی اتحاد کی اپیل کی ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے جمعے کے دن داخلی اختلافات اور قبضے کے خاتمے اور قومی اتحاد اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی۔

اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت کی قید سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جیلوں میں ان کی ثابت قدمی اور ان کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کئے جانے کو سراہا۔

واضح رہے کہ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مغربی کنارے میں فلسطینی استقامت کونقصان پہنچانے اور صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ اور سرگرم شخصیات کو گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

 

Read 1338 times