حزب اللہ کا 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی حمایت پر شام اور ایران کا شکریہ

Rate this item
(0 votes)
حزب اللہ کا 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی حمایت پر شام اور ایران کا شکریہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ  ، عالم اسلام کے عظيم الشان اورمجاہد رہنما سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اس جنگ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کی حمایت پر شام اور ایران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے بنت جبیل سٹی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ایران نے 33 روزہ جنگ میں لبنان اور حزب اللہ کی حمایت کرکے اسرائیل کی طا قت کا طلسم توڑ دیا ۔ میں اس حمایت پر شام اور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ 33 روزہ تاریخی کامیابی میں شریک تمام لبنانی احزاب ، لبنانی فوج ، لبنانی عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس تاریخی کامیابی میں لبنانی فوج اور حزب اللہ کا بھر پور ساتھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کا مقصد حزب اللہ کو نیست و نابود کرنا تھا اور اسی لئے اسرائيل نے لبنان کی شہری آبادی کو اپنی وحشیانہ بمباری اور بربریت کا نشانہ بنایا لیکن حزب اللہ نے 33 رووہ جنگ میں  اللہ تعالی کی مدد اور دوست ممالک  کے تعاون سے اسرائیل کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا۔

 

Read 1423 times