پاراچنار میں اتحاد کی جانب ایک اہم قدم

Rate this item
(0 votes)
پاراچنار میں اتحاد کی جانب ایک اہم قدم

رپورٹ کے مطابق یکم محرم الحرام کو پاراچنار کے نواحی علاقے شلوزان لرزر میں اتفاق و اتحاد کے حوالے سے ایک روح پرور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماضی میں ایک دوسرے سے ناراض عام افراد کے علاوہ، کرم بھر کے زعماء، علماء نیز سیاسی، سماجی اور مذھبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ علمائے کرام میں سے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری، مولانا سید محمد جعفر الحسینی، علامہ سید محمد حسین طاہری، علمائے اہلبیت کے رہنما علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی، علامہ احمد علی روحانی اور مولانا لائق حسین و دیگر نے شرکت کی۔
پروگرام کا اہتمام لرزر امام بارگاہ کے خطیب مولانا سید الطاف حسین اور شلوزان 6 قومی کمیٹی کے زعماء نے اس ارادے سے کیا تھا کہ علاقے کے ناراض لوگوں کو منا کر ایک بار پھر ایک جگہ بٹھا کر متفق و متحد کیا جائے، نیز اس سال محرم الحرام کی مجالس اتفاق سے اور ایک ہی مقام پر منعقد کرائی جاسکیں، جن میں سید حسین رضا آف دوراوی، سید افتخار حسین شلوزان، علی نظر آف لرزر، ماسٹر حبیب حسین لرزر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کا آغاز ٹھیک گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسکے بعد علاقے کے خطیب مولانا سید الطاف حسین، مولانا لائق حسین، مینجر محمد حبیب، علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی، تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری، مولانا الطاف حسین ابراہیمی، سید حسین رضا دوراوی، ملک علی نظر لرزر، ماسٹر حبیب حسین، سید افتخار حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی فقیر حسن اور پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے اس روح پرور اجتماع سے خطاب کیا۔ علمائے کرام اور مقررین نے شرکاء کو آپس میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

 
 

 
 

 
 
 

 


شلوزان لرزر میں اقوام کے اتحاد کے لئے منعقدہ ایک اہم پروگرام

 
 

 
 
 

Read 1581 times