پاکستان؛ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ملک بھر میں محافل و سمینارز کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)
پاکستان؛ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ملک بھر میں محافل و سمینارز کا انعقاد

پیغمبر اکرم (ص) کے ایام ولادت کی مناسبت سے پاکستان میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ملک بھر میں مساجد و امام بارگاہوں میں محفل میلاد و مناقب و سمینارز منعقد کئے جارہے ہیں جن میں شیعہ سنی علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان محمدی ڈیرہ یونٹ ضلع ملیر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشن عید زہرا علیہ سلام و محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اہلسنت نعت خوانوں سمیت شعراء کرام بھی تقریب میں شریک رہے شیعہ علماء کونسل کے مقامی عہدیداروں سمیت کراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خطیب باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی بھی موجود تھے۔

 

Read 1399 times