پاکستان اور ہندوستان میں عید میلادالنبی (ص) نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

Rate this item
(0 votes)
پاکستان اور ہندوستان میں عید میلادالنبی (ص) نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

رپورٹ کے مطابق سرور کائنات اور آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰؐ کے جشن ولادت کی مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان میں عید میلادالنبی (ص) کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔

پاکستان میں صبح بہاراں كا آغاز نماز فجر کے بعد بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ جشن عید میلاد النبی (ص)کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں حضور نبی کریمؐ سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، عاشقان رسولؐ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

عیدمیلادالنبی ﷺ کےسلسلے میں پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضائیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں جب کہ پاک فوج کے جوانوں نےعزم کا اظہارکیا کہ ملک کی سلامتی اور دین مصطفیٰ (ص) کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ادھر ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی عید میلاد النبی (ص)کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جن میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زوردیا گیا ہے۔کشمیر کی مساجد میں مسلمانون کی عزت اور عظمت کے سلسلے میں درود شریف اور دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

 

Read 1403 times