برطانیہ؛ «لینکلن» مسجد غیر مسلموں کی میزبان

Rate this item
(0 votes)
برطانیہ؛ «لینکلن» مسجد غیر مسلموں کی میزبان

 

اطلاع رساں ادارے «thelincolnite» کے مطابق برطانیہ کے مشرقی علاقے میڈلینڈ کی مسجد «لینکلن» میں ہر سال دیگر اقوام اور مذاہب سے دوستی اور ہم آہنگی کا دن منایا جاتا ہے۔

لینکلن اسلامی انجمن کی کوششوں اور پروگرام سے اس علاقے میں اسلام شناسی میں کافی مدد ملی ہے.

 

انجمن کے ڈایریکٹر «احمد تنویر» کا کہنا ہے : «لینکلن» مسجد میں آج دن بھر مسجد کھلی رہے گی اور اسلامی شناسی اور فن معماری کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا.

انکا کہنا ہے کہ اس مسجد کی کوششوں سے اب تک کافی لوگ اسلام سے آشنا ہوچکے ہیں.

 

لینکلن اسلامی انجمن کی عمارت تیس سال پہلے ایک کلیسا کی ملکیت تھی جس کو مسلمانوں نے خریدا اور اس وقت سے اسلامی انجمن کے طور پر اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انجمن کی ویب سایٹ کے مطابق گذشتہ چند سال میں کم از کم پندرہ لوگ اس انجمن کے توسط سے اسلام قبول کرچکے ہیں ۔

 

Read 1409 times