سلامی طلبایونین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

Rate this item
(0 votes)
سلامی طلبایونین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں سامراج کے خلاف اسلام کا پرچم بلند رکھنے پر تاکید کی ہے-

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں موجود طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ حقیقی اسلام کے سربلند پرچم کے ساتھ کفراوراستکباری محاذ  کی  جنگ میں اسلام کا دفاع ، سب کا فرض ہے - 

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کو جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ آپ عزیزوں سے علمی ، دینی اور اخلاقی تربیت سے زیادہ کی توقع ہے اور وہ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کے ماحول پراثرانداز ہوں اوراپنے قول و فعل سے راہ خدا کے پیرؤوں پر اپنے اثرات کو بڑھائیے-

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک نوجوان اور طالبعلم ، ایک مضبوط پیشرو کی مانند ، بلند اہداف تک پہنچنے میں انسان کی مدد کرتا ہے فرمایا کہ آپ حضرات ان خصوصیات کے ساتھ ہی ، اسلامی تنظیموں کے موثر نظام میں بھی موجود ہیں- 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہرایک کو اسلام کی صحیح معرفت اور صراط مستقیم کا بابرکت سرچشمہ ہونا چاہئے-

 

Read 1286 times