پاکستان: مسلمانوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک

Rate this item
(0 votes)
پاکستان: مسلمانوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ عالم اسلام اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے خارجہ امور میں مشیر سرتاج عزیز نے کل ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام ، لیبیا اور دوسرے ممالک میں مسلمانوں کے قتل عام پرانتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ عالم اسلام اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہوکر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اسلام کا نام لے کر شدت پسندانہ کارروائی کرنے والوں کوجڑ سے اکھاڑنا ہے ۔

پاکستان کے مشیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں  لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم آپس میں موجود اختلافات کواجاگر کر کے مسائل کو خود دعوت دے رہے ہیں۔

 

 

Read 1452 times