عشرۂ فجر کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
عشرۂ فجر کا آغاز

اڑتیس برس قبل بارہ بہمن سنہ تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق یکم فروری سنہ انیس سو اناسی عیسوی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) پندرہ برس کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس آئے اور ایرانی عوام نے ان کا بے مثال اور پرتپاک استقبال کیا۔

ایران کے بیدار اور آگاہ عوام نے امام خمینی (رح) کا اس قدر وسیع پیمانے پر اور بے مثال استقبال کیا کہ بجاطور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ عصر حاضر میں کسی بھی ملک کے عوام نے اپنی کسی بھی محبوب اور پسندیدہ شخصیت کا اس طرح استقبال نہیں کیا ہے۔

امام خمینی (رح) نے تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ایرانی عوام کے شکریے پر مبنی ایک مختصر خطاب کیا اور اس کے بعد اسلامی انقلاب کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے بہشت زہرا تشریف لے گئے جہاں ان شہدا کی قبور واقع ہیں۔ اس جگہ آپ نے بہت اہم خطاب کیا۔

امام خمینی (رح) کی ایران واپسی کے دس دن کے بعد بائیس بہمن سنہ تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی عیسوی کو عظیم الشان انقلاب اسلامی ایران کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

یہی وجہ ہے کہ امام خمینی (رح) کی وطن واپسی کے دن یعنی بارہ بہمن سے لے کراسلامی انقلاب کی کامیابی کے دن یعنی بائیس بہمن تک کے ایام کو عشرہ فجر کا نام دیا گیا ہے اور ہر سال ان ایام میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Read 1352 times