میانمار سے جان بچانے والے ہزاروں روہنگی مسلمان بنگلہ دیش میں

Rate this item
(0 votes)
میانمار سے جان بچانے والے ہزاروں روہنگی مسلمان بنگلہ دیش میں

العالم نیوز چینل کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت روہنگی مسلمانوں کو کسی دور افتادہ علاقے میں سکونت دینے کے لیے جگہ تلاش کررہی ہے تاکہ ان مہاجرین کو وہاں منتقل کرسکے

حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گیی ہے جو ان افراد کے لیے جگہ ڈھونڈنے اور انکی شناخت و انتقال کے لیے کام کرے گی

رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو کسی دور افتادہ علاقے میں سکونت دینے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

اس وقت بھی ہزاروں روہنگی مسلمان جان بچانے کے لیے ایک دورہ افتادہ جزیره «تنگار چارمیں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ مسلمان مہاجرین آباد تھے مگر حالیہ مہینوں میں تقریبا مزید ۶۵ ہزار روہنگی مسلمان جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں

رپورٹ کے مطابق روہنگی مسلمان عام طور پر ابتدائی ترین ضروریات زندگی سے محروم کیمپوں میں بدترین حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

Read 1242 times