خطیب نماز جمعہ تہران: میزائل تجربہ ایران کے قومی اقتدار کا مظہر ہے

Rate this item
(0 votes)
خطیب نماز جمعہ تہران: میزائل تجربہ ایران کے قومی اقتدار کا مظہر ہے

رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے میزائل تجربے کو ایمٹی معاہدے کے خلاف قرار دینے پر مبنی مغرب کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی میزائل توانائی و ٹیکنالوجی کا مسئلہ، ایٹمی معاہدے میں شامل نہیں ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے قانون کی مدّت میں دس سال کی توسیع ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آیت اللہ احمد خاتمی نے ایران سمیت سات اسلامی ملاکوں کے شہریوں کے، امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت بھی کی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی اڑتیسیوں سالگرہ کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم اس سال بھی اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوس اور مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے ایک بار پھر پوری دنیا کو حیرت زدہ کر دے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت اور انقلابی امنگوں پر ڈٹی ہوئی ہےاور اسلامی انقلاب کی برکتوں سے اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے چند آزاد ملکوں میں سے ایک اہم ملک ہے۔

 

Read 1404 times